بریکوٹ، تھانہ غالیگے کے حدود علاقہ نویکلے اور ابوہا میں ایک ہی رات میں چوری کی چھ دلیرانہ واردتیں ،چھ دکانوں سے نقد اور ہزاروں مالیت سامان لے اڑے ۔چوکی ابوہا نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتش شروع کرتے ہوئے شک کی بناء پر کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات تھانہ غالیگے کے حدود علاقہ نویکلے میں مالک محمد زیب ولد غلام محمد کے بھائی سلطان زیب نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات میرے دکان سے بیس عدد آٹے کے بیس کلو والے تھیلیاں ،چھ عد د بھرے ہوئے گیس سلنڈرکے علاوہ چھ ہزار نقد کسی کے امانت پڑے تھے چوری ہو گئے ۔گاؤں ابوہا میں چوری سے متاثر ہ دکاندار مالک محمد یونس ولد بخت شیروان نے بتایا کہ میرے دکان سے اکیس عد د موبائل کارڈز،شمع گھی کے دو ڈبے اور نقد آٹھ ہزار روپے چوری ہو گئے ہیں ۔سمیع اللہ ولد نور محمد مالک دکان نے بتایا کہ میرے دکان سے نقد تین ہزار روپے چوری ہو گئے ہیں ۔اسی طرح رحمت علی ولد مسکین خان نے چوری کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میرے دکان سے 17500مالیت کے سامان اور نقد تین ہزار روپے چوری ہوئے ہیں ۔اس کے علاوہ بھی چوریوں کی کئی واردتیں ہو ئی ہیں ۔اس وقت تحصیل بریکوٹ کے مختلف تھانوں اور چوکیوں میں پولیس کی نفری نہ ہونے کے برابر ہے ۔اگر محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس صورت حال سے نمٹانے کے لئے ٹھوس اقدامات نہ کیں تو ان واردتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا اور پولیس پر عوام کا اعتاد بھی اٹھ جائے گا۔
848 total views, no views today


