سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر نے کہاہے کہ عوام کے تعاؤن کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ،عوام پولیس کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے خوازہ خیلہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہیں اور عوام کے جان مال کی حفاظت ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، عوام پولیس کے ساتھ تعاؤن کرکے معاشرہ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کریں تاکہ ہمارے بچوں کو جرائم سے پاک معاشرہ میسر آسکے ، اس موقع پر علاقے کے عمائدین نے آر پی او ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر کواپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت کھلے ہیں عوام بلا خوف آکر ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں ، اس موقع پر ایس پی آپر سوات بخت زادہ خان اور ڈی ایس پی مٹہ پیر سید خان بھی موجود تھے ۔
1,833 total views, no views today



