سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ خیبر پختوں خوا اور ڈی جی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ کے خصوصی ہدایات پر مضر صحت اشیا ء کیخلاف کریک ڈاون جاری، مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں حلال فوڈ اور لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے 16 دودھ فروش دکانوں پر چھاپے مارے، اور ان کے دودھ کے سنپلز لیبارٹری میں چیک کئے گئے جس میں سے 10 دکانوں کے دودھ صحیح جبکہ 6 دکانوں کی دودھ ناقص تھے، حلال فوڈ ز اتھارٹی کے مطابق 2 دکانوں کے دودھ بلکل ناقص تھے جن کو موقع پر بھی ضائع کردیا گیا، جبکہ مزید کارروائی کیلئے ان دودھ فروشوں کو پیر کے دن افس طلب کیا گیا ہے، حلال فوڈز اتھارٹی کے مطابق ان جیسے غلط کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
1,822 total views, 2 views today
Comments