سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ نے کہا ہے کہ سوات میں بہترتعلیم وتربیت کے لئے 20کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، سکول جانیوالی طالبات کیلئے ضلعی حکومت کی طرف سے ٹرانسپورٹ کابندوبست کیاجارہاہے، نیا بلدیاتی نظام حقیقت میں بیوروکریسی نظام ہے، جس میں منتخب بلدیاتی نمائندے بیوروکریٹ کے محتاج ہوں گے، بلین ٹری کے حوالے سے جو دعوے کئے جارہے ہیں، وہ حقیقت کے برعکس ہے، ایک ارب پودوں کا صرف شوشہ چھوڑاجارہاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پر یس کلب میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام منعقدہ دوروزہ صحافتی وامن کانفرنس کے اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، PFUJکے صدر پرویز شوکت، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان سوات کے سینئر صحافی غفورخان عادل غلام فاروق اوردیگرنے بھی خطاب کیا محمدعلی شاہ نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے سوات پریس کلب میں دروزہ کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قراردیااورکہاکہ ہم پرویزشوکت اوران کے کابینہ کاشکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے تاریخ میں پہلی بار سوات پریس کلب کو اس اہم کانفرنس کے لئے منتخب کیا، انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں کی قیام امن کے لئے قربانیوں کی ایک لمبی داستان ہے اوران قربانیوں کوہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں سوات کے صحافیوں نے سوات کامقدمہ بہترطریقہ سے پورے دنیامیں پیش کیااوران کی وجہ سے سوات عالمی سطح پر لوگوں کی توجہ کامرکز بنا، انہوں نے ضلعی حکومت کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سوات میں تعلیمی انقلاب برپاکرنے کے لئے حکمت عملی وضع کی ہے اور اس مقصد کیلئے ضلعی حکومت نے پورا بجٹ بیس کروڑ روپے سوات میں بہترتعلیم وتربیت کیلئے مختص کی ہے انہوں نے نئی بلدیاتی نظام کومستردکرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام صرف بیوروکریسی کے گرد گھومتارہے گا۔ اس میں بلدیاتی نمائندے صرف میرٹ کے طور پر استعمال ہوں گے، انہوں نے بلین ٹری سونامی کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ہوائی منصوبہ ہے۔ غلط اعدادوشمار کے ذریعے لوگوں کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حالانکہ ہم نے سوات کے ایک مقام پر بمشکل دوہزار پودے لگائے جس کواگلے روز دولاکھ سے زائد ظاہرکئے گئے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں انجینئرامیرمقام نے جتنے ترقیاتی کام کئے ہے وہ کوئی وزیراعظم بھی نہیں کرسکیں گے۔
1,220 total views, no views today



