مینگورہ، سیکورٹی فورسز کے حراستی مرکز فضاگھٹ میں زہریلا کھانا کھانے سے سترہ قیدیوں کی حالت غیر ،سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔چار کی حالت تشویشناک ہے ،ہسپتال ذرائع گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے حراستی مرکز فضاگھٹ میں زہریلا کھانا کھانے کیوجہ سے سترہ زیرحراست قیدیوں کی حالت غیر ہوگئی۔سیکورٹی حکام نے حالت غیر ہونے والے قیدیوں کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر علاج معالجہ جاری ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق تیرہ قیدیوں کی حالت نارمل جبکہ چار کی حالت تشویشناک ہے۔
900 total views, no views today
Comments


