سوات ملم جبہ میں دس ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے رائزینگ سٹار ٹورنامنٹ اختیتام ھو گیا، فائنل کی ٹرافی گناجر زوانان نے اپنے نام کرلی ، رائزینگ سٹار کرکٹ ٹورنمنٹ میں مختلف گائوں سے تعلق رکھنے والے مختلف ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنمنٹ وادی مالم جبہ کے حسین علاقہ شینکٹ میں منعقد ہوئی، ٹورنمنٹ کا فائنل میچ گزشتہ روز گناجر زوانان اور ینگ سٹار کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گناجر زوانان کی ٹیم نے فائنل میچ جیت کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلیا،فائنل میچ دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ ائے ہوئے تھے، ٹورنمنٹ کے چیف آرگنائزر انعام اللہ اور میمان خصوصی سماجی اور سیاسی شخصیت محمد ابراھیم تھے۔اس ٹورنانمنٹ کو علاقے کے لوگوں نے خوب سراہ اور میچز سے خوب لطف انداز ہوئے۔مہمان خصوصی نے جینتے اور رنر اپ انے والے ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
1,659 total views, 2 views today
Comments