سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ملک بھر کے دیگر حصوں کیطرح سوات میں بھی رمضان سستا بازار کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ، ائیر پورٹ روڈ پر کل سستا بازار کا افتتاح وزیر مواصلات مراد سعید کرینگے، ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ روڈ پر پرانے نیک پی خیل اڈا میں سستا بازار لگایا جائیگا، جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے ہفتہ کے روز سستا بازار کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا، ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں اشیائ خوردونوش کو کم قیمتوں پر عوام کو فروخت کرنے کیلئے اس بازار کا انعقاد صوبائی حکومت کے ہدایات پر کیا گیا ہے، جس کا افتتاح کل بروز اتوار مراد سعید کرینگے ۔
2,110 total views, 2 views today
Comments