سوات،سوات میں محکمہ سوئی گیس کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں،اداکئے گئے گیس بلوں کو بقایاجات کی صورت میں دوبارہ بلوں میں شامل کرکے اربوں روپے عوام سے لوٹے گئے، کوئی پرسان حال نہیں، سوئی گیس والوں کا رویہ شاہانہ ہوگیا، کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ سے صارفین عاجز اگئے ہیں،صارفین کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی ادا شدہ بلوں میں محکمہ نے اسی بل
کے بقایاجات ڈال دیئے، صارفین کے مطابق مسلم کمرشل بینک میں ماہ ستمبر کے جمع کئے گئے تھے ، لیکن محکمہ سوئی گیس نے ان بلوں کودوبارہ بقایاجات میں ڈال کر عوام سے اربوں روپے بٹور لئے ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ گزشتہ کئی مہینوں سے ادا شدہ بلوں کو بقایاجات کی صورت میں دوبارہ بلوں میں شامل کرتے ہیں، صارفین نے جب ادا شدہ بلوں کو ایم سی بی لے گئے تو بینک ذمہ داران کے مطابق یہ رقم محکمہ سوئی گیس کے اکاونٹ میں جمع کئے گئے ہیں لیکن انہوں نے دوبارہ بلوں میں شامل کئے ہیں جس کا بینک ذمہ داور اورقصور وار نہیں ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ انصاف حکومت میں عام عوام سے بے انصافی ہورہی ہے اور کوئی اس بارے میں ایکشن ہی نہیں لے رہا ، صارفین کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کا رویہ شاہانہ ہے، ان سے پوچھنے والا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ابتک عوام سے محکمہ گیس والوں نے اربوں روپے لوٹے ہیں جن کو واپس کیا جائے، بصورت دیگر محکمہ سوئی گیس کیخلاف احتجاج شروع کیا جائیگا۔
469 total views, no views today


