مٹہ (سوات نیوز) محمد خان بازار مٹہ میں رمضان سستا بازار مٹہ کا افتتاح ہوگیا تمام روزمرہ اشیاء خوردونوش دیگر بازار سے دس روپے سستے مل جائیگی دوکاندار رمضان المبارک کی مقدس مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں ذمہ دار مٹہ کا میڈیا سے بات چیت تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز محمد خان بازار مٹہ پریس کلب کی سامنے رمضان سستا بازار کا باقاعدہ افتتاح تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان اسسٹنٹ کمشنر مٹہ زمین خان مومند ٹی ایم او مٹہ یاسر محمد نے کیا اس موقع پر سپیکر تحصیل کونسل مٹہ محمد حکیم ڈی ایس پی مٹہ پیر سید خان مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر جنرل سیکرٹری عثمان غنی شامیزئی ٹرانسپورٹ مٹہ کے صدر عبدالرازق خان اور دیگر ذمہ دار بھی موجود تھے اس موقع پر ان ذمہ داروں نے رمضان سستا بازار کا معائنہ کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان ذمہ داروں نے کہا کہ مٹہ رمضان سستا بازار میں تمام لوگوں کو روزمرہ اشیاء خوردونوش دیگر بازار دس روپے سستے ملینگے اور یہ رعایت رمضان سستا بازار کی تمام دوکانداروں نے خود عوام کیلئے بطور ریلیف دی ہے جو ایک تاریخی بات ہے جس پر ہم ان دوکانداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے اس موقع پر بازار کی مختلف سٹالز کی بھی معائنہ کی
1,090 total views, no views today



