سوات(سوات نیوز) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوام کو سستا اور معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے صوبائی اور مرکزی حکومت عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے ہر ممکن ریلیف دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں رمضان سستا بازارکے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پراے سی بابوزئی عامر علی شاہ بھی موجود تھے انہوں نے مختلف اشیاء خورد و نوش کا معائنہ کیا اور سوداسلف کیلئے آئے ہوئے لوگوں سے باتیں بھی کیں اورتاجر برادری سے بھی ملاقات کی فضل حکیم خان نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہم نے رمضان المبارک میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے فوکل پرسنزماہ رمضان میں روزانہ کے بنیاد پر مینگورہ کے مختلف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور رمضان سستابازار کا معائنہ کریں گے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,214 total views, 2 views today