سوات(سوات نیوز) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے اپنے دفتروں میں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کریں لوگوں کے جائزحق دینے میں کوئی ٹال مٹول سے کام نہ لیا جائے اور سرکاری اوقات میں کسی بھی افسر یا اہلکار کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری افسران ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کریں اور بروقت ان کا معائنہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر افسران نے چیئرمین ڈیڈیک کو ضلع سوات اور حلقہ پی کے پانچ میں جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور اپنے اپنے محکموں کے کارکردگی سے اگاہ کردیا فضل حکیم خان نے کہا کہ حلقہ پی کے پانچ میں جاری تعمیراتی کام کو عوام کی خواہشات کے مطابق معیاری اور جلد سے جلد تکمیل تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کے لئے منتخب کیا ہے بحیثیت چیئرمین ڈیڈیک کسی کے ساتھ بھی ناانصافی اور ٹال مٹول برداشت نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضلع سوات کی ترقی کیلئے کوشاں ہے
1,024 total views, 2 views today