بریکوٹ (ریاض احمد سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے بیٹے اشتیاق امیر مقام کی گرفتاری، سیاسی انتقامی کاروائی ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی کم ہے۔ حکومت انتقامی کاروائیوں کے بجائے عوامی کی بلاتفریق خدمت کر یں۔ کیونکہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اعتماد ہے۔ لیکن اس کا یہ مقصد ہر گز نہیں کہ مخالف سیاسی پارٹیوں کے قائدین مختلف حیلوں بہانوں کے ذریعے ڈلیل اور رسوا کر ے۔ حکومت فوری انجینئر امیر مقام کا بیٹا اشتیاق امیر مقام کو فوری طور رہا کر یں بصورت دیگر کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل بریکوٹ کے صدر عزیز اللہ خان بددا، عبدالمطلب خان، مہناج الدین خان زمان خیل، شہزادہ خان، فاروق خان، جوہر علی خان، عبدالسلام خان، فضل وہاب خان اکاخیل،فرمان علی میر خیل، ضلعی کونسلر عجب خان، تحصیل کونسلر عدنان خان، ضلعی کونسلر نصراللہ خان باچا، ویلج کونسل گورتئی کے ناظم شاہ علیم باچا، نائب ناظم ویلج کونسل بریکوٹ شرقی بخت علی خان، ودیگر نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے بیٹے اشتیا ق امیر مقام کو محض سیاسی انتقامی کاروائی کے نتیجے میں گر فتار کر لیا ہے۔ان کی گرفتاری بلا جواز اور سیاسی لوگوں کے آواز دبانے کی متراد ف ہے۔ لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن اس قسم اچھے ہتکھنڈوں پر کسی قسم کے دباو میں نہیں ائیں گے۔ اور عوام کے حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھا تے رہیں گے۔ انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ اشتاق امیر مقام کو فوری طور رہا کر یں بصورت دیگر بھر پور احتجاج کر یں گے
1,120 total views, 2 views today