مٹہ ،تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقہ میں جدید طبی سہولیات سے محروم قریبا دس ہزار کی آبادی کے لئے پاک فوج کے زیرِ اہتمام ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس طبی کیمپ میں پاک فوج کے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ راولپنڈی سے الشفاء آئی ٹرسٹ کی جانب سے ماہرین ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے بھی خصوصی طور پرخدمات سرانجام دیں ۔
میڈیکل ، سرجیکل،گائنا کالوجی، ، چشم،دانتوں، بچوں اور جلدی امراض کے ماہرین ڈاکٹرز نے مریضوں کو دن بھرمفت تشخیص ،معائنے اور ادویات کی سہولیات بہم پہنچایں۔
پاک فوج کی یہ کاوش ما لاکنڈ و سوات کے دیگر علاقوں کی خدمت کے عمل کا تسلسل ہے ۔
ایک روزہ کیمپ کے دوران ۱۸۰۰ کے قریب مریضوں نے میسرطبی سہولیات سے استفادہ کیا ۔ کیمپ میں صبح 8سے شام 4 بجے تک معائنہ اور ادویات کی فراہمی جاری رہی۔ کیمپ کے انعقاد کے دوران سیکیورٹی کا بھی خاص خیال رکھا گیا ۔اردگر د کے تمام دیہات کے لوگوں نے اس فری میڈیکل کیمپ میں حصہ لیا۔اہل علاقہ نے طبی کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا جس سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہوئی۔
اہلیان علاقہ نے طبی کیمپ کے انعقا د پر پاک فوج کا شکریہ اداکیا اور ایسی سرگرمیوں کو عوام کی فلاح وبہبود کے لئے انتہائی فائدہ مند قرار دیا۔
434 total views, 1 views today