سوات(سوات نیوز) ضلع سوات میں دوسرے روز بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔ مینگورہ شہر میں نماز عصر کے وقت تیز بارش ہوئی ۔ جبکہ سوات کے مختلف علاقوں خوازہ خیلہ ، کبل اور مٹہ میں ژالہ باری ہوئی ۔ ژالہ باری کے باعث باغات اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس مہینے کے 29 تاریخ تک یہ سلسلہ یوںہی جاری رہےگا ۔ سوات میں بارش کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا یے ۔
1,532 total views, 2 views today
Comments