سوات (سوات نیوز) مینگورہ میں غریب گھرانے کے واحد کفیل پر وحشیانہ تشدد، 5افراد نے محمدعباس کومارمارکر لہولہان کردیا، شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایاگیا، ڈاکٹروں نے علاج کرانے سے انکارکردیا، بنڑ پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتارنہ کرسکے، محمدعباس پر راضی نامہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالاجارہاہے، ہسپتال میں ایک دن تاخیرسے علاج شروع ہوا، محمدعباس گذشتہ تین دنوں سے ہسپتال میں پڑاہے، والدہ فالج کے مرض میں مبتلا، والد بھی بیٹے کے صدمے میں بے ہوش، ملزمان روپوش، پولیس خواب غفلت میں مبتلا، تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے علاقہ کس روڈ کے رہائشی نوجوان محمدعباس ولد شیرمحمد پرمینگورہ کے محلہ خونہ گل میں 5افراد نے حملہ کرکے ان کو وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا، شدیدزخمی حالت میں محمدعباس نے میڈیا کو بتایا گذشتہ روزوہ مینگورہ کے محلہ خونہ گل میں مسجد کے قریب سے گھرجارہاتھا۔ کہ اس دوران عجب خان، اسلم خان، عطاء اللہ، زبیراورایک اسم نامعلوم جو کہ حلوائی بتاتے جاتے ہیں نے ہم پر حملہ کیااورکہاکہ آپ نے ہمارے گیٹ پر پتھر سے وار کیاہے۔ اور مجھ پر اندھادھند پتھروں، لاٹھیوں اور مکھوں کی بارش شروع کردی، جس سے میرا سرجگہ جگہ زخمی ہوا، میرے آنکھ کونقصان پہنچاہے اورپورے بدن کوچکناچورکردیاہے، ان ظالموں نے مجھ پر وحشیانہ تشدد کرکے مجھے وہاں چھوڑ کر بھاگ نکلے، بعد میں مجھے لوگوں نے ہسپتال پہنچایالیکن ہسپتال میں بھی عملہ نے عدم تعاؤن کامظاہرہ کیا، اور علاج کرنے سے انکارکیا، اس دوران میں خون آلود حالت میں بنڑ پولیس سٹیشن گیاجہاں میں نے ان افرادکے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے صرف رپورٹ درج کرایااوروہ بھی انتہائی مشکل سے، بعد میں ان لوگوں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ ملزمان دھندناتے گھوم پھررہے ہیں اب بھی مجھے دھمکی دے رہے ہیں لیکن پولیس والے کہتے ہیں کہ وہ علاقے میں نہیں ہے اور وہ فرارہوچکے ہیں تاہم ہسپتال والوں نے کافی منت سماجت کے بعد اگلے روز میراعلاج شروع کردیااورآج تک کسی قسم کی سرکاری علاج نہیں کیاگیا، انہوں نے بتایاکہ میرے ساتھ جوظلم ہواہے۔ لہٰذامیں آئی جی، ڈی آئی جی ملاکنڈاورڈی پی او سوات سے مطالبہ کرتاہوں کہ میرے ساتھ انصاف کیاجائے۔ حکومت ایک طرف انصاف کی باتیں کرتی ہے، جبکہ دوسری طرف انصاف کاقتل کیاجارہاہے۔
958 total views, 2 views today