تحریر : اویس احمد خان یوسفزئی
عوامی خدمت کا جذبہ روز اول سے مقصود ہے. جب لوگ الیکشن کمپین چلاتے ہیں تو خود کو بہت پاکیزہ اور دیانتدار پیش کرتے ہیں جو صرف انتخابات تک محدود سوچ ہوتی ہیں.
جب یہ چور لوگ انتخابات جیت جاتے ہیں تو انکی پوری توجہ اپنی جیبوں تک محدود ہوتی ہے جو قابل مذمت اور باعث شرمندگی ہے ایسی طرح ہمارے تحصیل میں کرپٹ, چور اور لٹیروں کا قبضہ ہے جو صرف اپنی جیبوں پر نطر رکھتے ہے جس کو میرے جیسے حساس اور عوامی نمائندے کیلئے برداشت کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اج کے میٹنگ میں کچھ ایسے باتیں میں نے کی جو یقینا ممبران تحصیل کیلئے سنے میں دشواری اور تکلیف دہ ثابت ہونگے لیکن حقیقت ہے تو میں بول پڑا.
ہمارے حکمرانوں کی نظر اور کوشش صرف اپنے جیبوں تک محدود ہیں جس. پر مجھے افسوس ہے. راستوں اور کوچوں کی پختگی میں غلط کھٹائی اور اربوں روپوں کی خرد برد کیا جارہا ہے جس پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا جاتا ہیں اور ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کمشنر ملاکنڈ ڈیوڑن ریاض محسود سمیت چیف سیکرٹری ان سڑکوں کی خود ویزٹ کریں اور اسمیں کی ہوئی کرپشن کی نوٹس لے. انٹی کرپشن بہت حساس اور پاکیزہ ادارہ ہے جو بدقسمتی سے خود ملٹی کرپشن کا ادارہ بن گیا ہے انٹی کرپشن کے آفیسر کو اگر 20 ہزار تک رشوت مل گیا تو باقی سب پھر ٹھیک ٹھاک چلتے رہینگے جس پر اداروں کو فورا ایکشن لینا چاہیے اور ایسے لٹیروں کو اس پاکیزہ ادارے سے نکالنا چاہئے.
یختنگی کا مقام اگر ایک طرف سیاحوں کو کھینچ لاتے ہیں تو دوسری طرف یہ علاقہ پورن کا مرکزی آمدورفت کا زریعہ بھی ہیں لیکن بدقسمتی سے اسکی روڈمیں کرپشن کا بازار گرم ہے اور فلڈ میں تباہ ہونے والی سڑک ابھی تک تعمیر نہ ہوسکا.
ٹیکس عوام سے اسلئے لیا جاتا ہے تاکہ عوام کو اس پیسوں سے ریلیف دیا جائے ایسی خاطر ہم نے عوام کیلئے کئی فائر بریگیڈ موٹر سائیکل اور گندگی اٹھنانے کیلئے سوزوکی خریدنے کا منصوبہ بنایا جو بد قسمتی سے سیاسی انتقام کا شکار ہوا اور اسکے لئے مختص پیسے غائب ہوگئ.
سکیموں پر کام تب کیا جاسکتا ہے جب اسکو لے آوٹ دیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں کا ٹی ایم او خود کئی کئی ہفتوں تک غائب رہتا ہے. اگر ہم اس صوبے کی رہائشی ہے تو ہمیں بنیادی حقوق دیا جائے اور ہم بلدیاتی وزیر شہرام خان ترکئ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پر ایکشن لے.
1,569 total views, 2 views today