مینگور ہ، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ پر چوروں نے قبضہ جمالیا ہے رات کی تاریکی سمیت دن دیہاڑے بھی لوگوں کو لوٹا جارہا ہے ۔ پولیس سابقہ روایات کو برقرار رکھ کر خاموشی اختیار کرچکے ہیں ۔ گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات پرکئی دکانوں کے تالے توڑکر چور نقدی ودیگر اشیاء لے اڑے ، دن دیہاڑے بھی لوگوں کو لوٹا جارہا ہے ۔ گرین چوک میں ایک صحافی کو کیمرے سے محروم کردیا گیا ۔ اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔ دوماہ قبل شہر کے مصروف ترین شاہرا ہ مدین روڈ پر بابر ٹائر ز کے گودام سے چور لاکھوں مالیت کے ٹائر لے اڑے تھے جن کا تا حال پتہ نہ چل سکا جبکہ واقعہ کی رپورٹ بھی درج ہوچکی ہے ۔
887 total views, no views today
Comments


