سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام) دوران طالب علمی ایوراڈ ملنا اور فرسٹ پوزیشن لینا اعزاز کی بات ہے مجھے امید نہیں تھی کہ میری پوزیشن آجائیگی یہ اساتذہ کرام اور دوستوں کی محنت اور والدین کی دعاو¿ں کا نتیجہ ہے کہ مجھے پوئٹ آف دی کالج قرار دیکر ایوارڈ سے نوازا گیا ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج پشتو ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم اور پوئٹ آف دی کالج ارشاد یوسفزئی نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ”دسوات رنگونہ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اس کا ساتھی بریال یوسفزئی بھی موجود تھے انہوں نے پختونخوا ریڈیو کا شکریہ ادا کیا اور ریڈیو علاقے کیلئے نیک شگوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے ٹیلنٹ اجاگر ہونے کے ساتھ بات کرنے کا موقع ملے گا اور نوجوانوں کو حوصلہ ملے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاعری قدرتی صلاحیت ہے یہ سیکھا نہیں جاتا میں سکول کے دورسے لکھتا تھا پشتو مضمون لیا اور اب کوشش کرتا ہوں کہ لکھنا مزید بہتر کردوں گزشتہ روز پوئٹ آف دی کالج کا مقابلہ ہوا جس میں 33 طلباءشعراءنے شرکت کی اور ان میں اچھے اچھے غزل لکھنے والے شاعر تھے لیکن قدرت کو میں منظور تھا اور ججز صاحبان کو میری غزل پسند آگئی یوں پوئٹ آف دی کالج کا اعزاز حاصل کرلیا انہوں نے کہا کہ شاعر معاشرے کی آنکھ ہوتی ہے لہٰذا ان پر بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کے اصلاح سمیت فلاح وبہبود کیلئے قلم استعمال کریں۔
1,406 total views, no views today



