پشاور (سوات نیوز ڈآت کام ) پشاور تعلیمی بورڈ نے آئندہ تعلیمی سال سے خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں آٹھویں جماعت کے جائزہ امتحانات کو ختم کرتے ہوئے طویل عرصہ بعد اسے واپس بورڈ کے تحت کردیا گیا ہے جس کی روشنی میں نویں جماعت کیلئے الگ بورڈ امتحان کی بجائے دسویں کا مخلوط امتحان لیا جائیگا اس سلسلے میں جمعہ کے روز پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تعلیمی سال2020 سے سرکاری اور نجی سکولوں میں آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان قومی سکیم برائے مطالعہ کی روشنی میں2006کے نصاب کے تحت لیاجائیگاقبل ازیں صوبے کے سرکاری اور نجی سکولوں میں آٹھویں جماعت کا جائزہ امتحان لیاجارہا تھا جسے طویل عرصہ کے بعد واپس بورڈ کے امتحان میں بدل دیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق رواں تعلیمی سال نویں جماعت کیلئے الگ امتحان نہیں بلکہ 2021کے تعلیمی سال سے نویں اور دسویں جماعت کیلئے مخلوط امتحان لیاجائیگا ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ تمام اضلاع کے تعلیمی افسران کو بھی اس حوالے سے مراسلے ارسال کردئیے گئے ہیں ۔