تحریر : حماد علی خان شانگلہ
سحری میں سب سے پہلے اُٹھنے والی بہو، ہی ہوتی ہے جو رات کو دو بجے اٹھتی ہے اور سحری کی تیاری میں لگ جاتی ہے،اور خود سب سے آخر میں سحری کر لیتی ہے۔پھر صبح صبح اُٹھ کر بچوں کو بھی سکول بھیجناہوتا ہے اور اُن کے لئے ناشتہ بھی تیار کرنا ہوتا ہے،پھر دن بھر روزہ رکھے دوپہر کو بچوں کیلئے کھانا بنانا بھی پڑتا ہے جیسے ہی بچوں سے فارغ ہوتی ہے تو افطاری کے کام میں لگ جاتی ہے اور اپنے شوہر اور سسرال والوں کیلئے افطاری بنانے میں لگ جاتی ہے۔کسی کو ٹینگ شربت تو کسی کیلئے روحِ افزاح اور لاڈلی دیورانی جی کیلئے ملک شیک بنانا ہوتاہے۔تو کسی کو آلو کے پکوڑے تو کوئی پیاز کے پکوڑے بنانے کی فرمائشیں کرتے ہیں اور لاڈلی دیورانی جی کو آلو کے چپس پسند ہوتے ہے۔ پکوڑے، چنا چاٹ،فروٹ چاٹ،دھی بھلے نہ جانے کیا کیابناتی ہے لیکن سارا دن اس غم میں گزر جاتا ہے کہ شوھر،ساس،سسر،اور باقی گھر ولوں کو پسند آتے ہیں یا نہیں؟ آذان کے وقت تک پکوڑے بناتی ہے کہ گھر والوں کو گرم پکوڑے پیش کرنے ہوتے ہیں باسی پکوڑے پسند جو نہیں۔سب کھجور سے روزہ کھول لیتے ہیں اور وہ مسکین کی طرح دسترخوان کے ایک کونے میں چھپکے سے بیٹھ کر سب سے آخر میں روزہ کھول لیتی ہےاور پوری گھر والوں کوافطاری کھلانے اور شربت پھلانے کی خاطرمدارت کرتی رہتی ہیں کہ کسی کے آگے کوئی چیز تو کم نہیں۔بعض دفعہ کھانا کم پڑنے کی وجہ سے یہ پانی پینے پے ہی گزارہ کرلیتی ہے۔جب سارے پیٹ بھر کر کھانا کھائے تو باری باری سب ایک ایک چیز میں نقص اُٹھاتے ہیں اور بہو،بھابھی کو دو چار باتیں سناتیں ہیں اور وہ خاموش سے کڑھی ہوکر روتی ہے۔ افطاری ختم لیکن عورت،بہو،بھابی کے کام ختم نہیں بلکہ اس نے گھر والوں کیلئے تراویح کے بعد کسی کیلئے چائے تو کسی کو شربت اور لاڈلی دیورانی جی کیلئے فروٹ چاٹ تیار کرنا ہوتا ہے۔اس سے فارغ ہوتے ہی رات کے کھانا بنانے میں لگ جاتی ہے۔سارے گھر کا کام ختم کرکے آدھی رات ہوجاتی ہے۔ اور ہاں اس نے دو بجے پھر سے اٹھنا ہوگا اور الارم یاد سے لگانا ہوگا ورنہ اگر آنکھ نہیں کھلی اور گھر والوں نے بغیر سحری کا روزہ رکھا تو سارا دن گھروالوں کا غصہ برداشت کرنا پڑے گا۔ اے اللّٰہ پاک کے بندوں وہ بھی تو کسی کی بیٹی،بہن ہوتی ہیں۔بہوں کے ساتھ بھی بیٹی،بہن جیسا سلوک کیا کروں ورنہ اگر اللّٰہ تعالیٰ کے پکڑ میں آگئے تو پھر آذاد ہونا بہت مشکل ہوجائے گا۔ برائے مہربانی اس رمضان میں گھر کی خواتین کےساتھ آپکا جو بھی رشتہ ہو ان سب کا بہت خیال رکھیں کیونکہ وہ بھی انسان ہیں اس نے بھی سارا دن روزہ رکھا ہوتا ہے۔
2,042 total views, 2 views today
Comments