سوات(خورشید علی )کیا مراد سعید ہار گئے اگر کیس اتنا کمزور تھا پھر گرفتار کرنے اور انکوائریاں کرنے کی کیا ضرورت تھی ، سوات کے عوام نے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید کے کیس پر سوالات اٹھا دیئے ، مرادسعید کی درخواست پر ایف ائی اے نے امیر مقام کے بیٹے اشتیاق امیر مقام سابق تحصیل ناظم محمد علی خان کو بشام الپورئی سڑک کیس میں گرفتارکیا تھا ، عدالت نے دو روزہ ریمانڈ کے بعد اشیتاق اور دیگرکو جیل منتقل کیا گیا تھا، اج ایف ائی اے کی عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان کو باعزت بری کردیا ۔ اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا کہ میں تمام لوگوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے دعائیں کیں اور اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ رہیں.
2,166 total views, no views today
Comments



