سوات(سوات نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے دورہ شانگلہ کے دوران شاپور سپورٹس گراونڈ کا دورہ کیا اس موقع کھلاڑیوں نے انہیں اچانک اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی اور گرمجوشی کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی زندہ باد اور فخر شانگلہ شوکت علی یوسفزئی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے بعد ازاں وزیر اطلاعات خود بھی انکے ساتھ کھیل میں شامل ہو گئے جس پر کھلاڑیوں نے زیادہ خوشی کا اظہار کیا اور بعد ازاں انکے ساتھ گروپ فوٹو اتارنے کے علاوہ انکے آٹوگراف بھی لئے شوکت علی یوسفزئی نے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت میں واضح کیا کہ ہماری حکومت دیگر تمام شعبوں کی طرح کھیلوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اسی طرح نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے صوبائی حکومت نے یوتھ پالیسی بنائی اور اس پر سختی سے عمل درآمد کا آغاز بھی کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ انکی حکومت ہر تحصیل کی سطح پر سپورٹس گراونڈ کی تعمیر اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے کئی منصوبوں پر عمل درآمد کر رہی ہے نوجوانوں کا فرض ہے کہ اس سلسلے میں موجودہ حکومت سے پورا تعاون کریں۔
1,267 total views, 4 views today