سوات (سوات نیوز) جی اوسی مالاکنڈ آرمی ڈویژن کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائی سکول لیلونئی تحصیل الپورئی ضلع شانگلہ میں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول لیلونئی میں پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں کے 5 ماہر ڈاکٹرز جن میں 2میل آرمی ڈاکٹر 2میل سول ڈاکٹر اور ایک لیڈی سول ڈاکٹر 8نرسز، ادنیٰ سٹاف ایک اور دو ایکسرے سٹاف نے1247مریضوں کا معائنہ اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی، اس موقع پر علاقے کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں، اس موقع پر علاقے کی عوام کی یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے، اس پر علاقے کے عمائدین نے ان کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔
1,348 total views, no views today



