سوات (سوات نیوز)مہنگائی کے خلاف مظاہرے میں شرکت پر نائب ضلع ناظم اور تحصیل ناظم سمیت ضلعی صدر سے سیکورٹی واپس،سوات پولیس نے گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے مینگورہ میں مظاہرے میں شرکت اور تقریر کرنے پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان، تحصیل ناظم اکرام خان اور اے این پی کے ضلعی صدر ایوب خان سے پولیس سیکورٹی واپس لے لی گئی اور فوری طور پر ان سے سیکورٹی کلوز کردی گئی جس سے ان میں شدید تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے،نائب ضلع ناظم عبدالجبار خان اور ایوب خان اشاڑے شدت پسندی کے دوران ہٹ لسٹ پر تھے اور ان کے خاندان کے کئی افراد دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں جبکہ انکے خاندان کے افضل خان لالا شدت پسندی کے خلاف فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے رہے جس سے عوام میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور فوری طور پر سیکورٹی واپس دینے کا مطالبہ کیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق کمیٹی کا جو اجلاس ہوا ہے اس میں ان رہنماؤں کو مزید سیکورٹی کی ضرورت نہیں کا کہا گیا ہے، اس وجہ سے ان سے سیکورٹی واپس لی گئی ہے، ضرورت پڑنے پر دوبارہ دی جائیگی۔
940 total views, 2 views today