مدین ،, ایم پی اے سید جعفر شاہ نے کہاکہ مٹلتان پاور پراجیکٹ رول بیک نہیں گیا صوبائی اسمبلی میں مٹلتان پاور پراجیکٹ کے قرار داد کی منظور ی ایک بڑی کامیابی ہے اس سلسلہ میں مرکز کے ساتھ بات چیت جاری ہے بہت جلد اس پر کام شروع کر دیا جائے گا یہ باتیں انہوں نے پشاور میں مدین پریس کلب کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت میں کہیں انہوں نے کہاکہ میری ٹراسپورٹ سیکر ٹری کے پی کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے جس کی مد میں بحرین سے پشاور اور بحرین سے پنڈی ڈائیو سروس شروع کر نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ کالام روڈ پر کام جاری ہے جب روڈ مکمل ہو جائے گا تو کالام پشاور اور کالام پنڈی ،لاہور اور کراچی کی سروس شروع کر دی جائے گیا انہوں نے کہا کہ مدین ہسپتال کی کو عملی جامعہ پہنا دیا گیا ہے زمین سی این ڈبلیو کے حوالے کر دی گئی اور چالیس کروڑ کی لاگت سے جلد تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا انہوں نے مذید کہا کہ پرانے ہسپتال کی زمین جو کہ ستر کنال تھی اس کے ساتھ مذید 23کنال زمین خرید کر کھیل وثقافت کے شعبہ کے حوالے کر دی گئے ہے جس کی مد میں مدین میں ایک نیشنل سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرا مشن ہر قسم کی سیاست سے مبرا ہو کر پی کے پچاسی حلقہ کو ترقی کی جانب گامذن کرنا ہے اور یہ کام میں ایک مشن سمجھ کر رہا ہوں اوراس سے کو ئی فرق نہیں پڑتا کہ صوبے میں حکومت کس کی ہے جب تک دم میں دم ہے میں علاقہ کی تعمیر وترقی کا مشن جاری رکھوں گا انہوں نے کہاکہ میری کوشش جاری ہے کہ مدین میں سرکاری پریس کلب کے تعمیر کے لئے سرکاری طور پر زمین مہیا کی جا سکے ۔
828 total views, no views today


