سوات(خورشید علی )ممبر قومی اسمبلی اور وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنا وعدہ پورا کردیا، سوات کیلئے بڑا منصوبہ شروع کرنے کیلئے فنڈز بجٹ میں شامل ہوگئے ، گزشتہ روز جب وفاقی بجٹ پیش کیا گیا تو اسمیں سوات موٹر کیلئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ، یہ موٹر وے چکدرہ سے شروع ہوگی اور باغ ڈھیری پر ختم ہوگی ، اس کا وعدہ مراد سعید نے کیا تھا جس کو اب پورا کیا گیا ہے، سوات کے عوام نے اس منصوبے کیلئے بجٹ میں فنڈز رکھنے پر مراد سعید کو شاباش دی ہے جبکہ ممبر قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ سوات موٹر وے کو جلد ہی باغ ڈھیری تک تعمیر کرنے کیلئے کام شروع ہوگی اور اس کو بروقت تعمیر کرائیں گے ۔
2,419 total views, no views today
Comments



