سوات(سوات نیوز)
کمشنر ملا کنڈ ریاض خان محسود نے ہدایت کی ہے کہ مینگورہ شہر کی اندرونی حدود سے مذبحہ خانہ اور سبزی منڈی کو فوری طور پر شفٹ کیا جائے جس کیلئے شہر سے باہر کشادہ جگہیں پہلے سے مختص کی گئی ہیں اور ان پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے ہیں تاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی ہدایت کی کہ مینگورہ شہر کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں وہ اپنے آفس سیدو شریف میں ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کی کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان،ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان، ٹی ایم او ارشد زبیر، ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے سی ای او شیدا محمداور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی کمشنر نے کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کرکے شہر میں بڑی گاڑیوں کے داخلے کو بند کر ایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں رش کے خاتمے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے سبزی منڈی کو ایک ہفتہ کے اندر نئی منڈی منتقل کیا جائے جبکہ ذبح خانہ کو بھی جلد از جلد نئی جگہ منتقل کیا جائے کمشنر ریاض محسود نے کہا کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا میونسپلٹی اور واسا کا فرض اور سب سے بڑی خدمت ہے اسی لئے واسا کے اہلکار اس ضمن میں کوئی کسر نہ چھوڑیں صفائی کے حوالے سے کمشنر نے کہا کہ کوڑا کرکٹ ختم کرنے کیلئے ڈمپنگ گراؤنڈز بہت ضروری ہیں اس پرہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے انہوں نے کہا کہ صفائی کے بارے میں لوگوں کوشعور دینا اور ایجوکیٹ کرنا ہوگا تا کہ جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ نہ پھینکا جائے اور شہر صاف ستھرا نظر آئے انہوں نے ٹی ایم او کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے اڈے میں صحت و صفائی کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ ٹو ڈی گاڑیوں کیلئے نئے بس سٹینڈ کے اندر یا اس کے آس پاس متبادل جگہ مختص کی جائے قبل ازیں ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کی سی ای او شیدا محمد نے پریزنٹیشن پیش کی جس میں ڈبلیو ایس ایس سی منگورہ کی کارکردگی، مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی بحث ہوئی کمشنر ملاکنڈ نے ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے سی ای او کو شہر میں صفائی اور آبنوشی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
1,688 total views, 2 views today