سوات(سوات نیوز)سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال کے کلاس فور ملازمین میں چارکول کی مد میں 12 لاکھ روپے تقسیم،ملازمین میں خوشی کی لہر،سوات کی تاریخ میں پہلی بار سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال کے کلاس فور ملازمین،چوکیداروں اور دیگر سٹاف میں چارکول کی مد میں شفاف طریقے سے رقم کی تقسیم،اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم ایس سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر گلشن حسین نے سیدو ہسپتال کے کلاس فور ملازمین میں چیکس تقسیم کئے سیدو ہسپتال کے ملازمین کیلئے کل 30 لاکھ روپے کی رقم چارکول کی مد میں جاری کئے گئے ہیں جس میں پہلے مرحلے میں 12 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے گلشن حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان ملازمین کا حق ہے جو کہ سردی اور گرمیوں میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور تاریخ میں پہلی بار ایک شفاف طریقے سے یہ رقم تقسیم کی گئی ہے اور ائندہ بھی اس طرح شفاف طریقے سے تقسیم کی جائیگی۔
1,415 total views, no views today



