بریکوٹ ،تحصیل بریکوٹ میں غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کی بھر ما ر۔ آنے والے ہزاروں افراد نے بریکوٹ کے تمام علاقوں میں کرائے پر مکانات حاصل کر کے ان میں رہائش اختیار کر لی ہے، مالک مکان اور پراپرٹی ڈیلرز بغیر پوچھ گچھ کئے مہنگے داموں کرایہ وصول کرتے ہیں۔با خبر ذرائع کے مطابق ان افراد میں جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے تحصیل بریکوٹ میں چوری، ڈاکے اورمختلف جرائم میں تقریباً اضافہ ہوا ہے۔تھانہ غالیگے پولیس سمیت متعلقہ اداروں کے پاس تھوڑا بہت ریکارڈ تو موجود ہے جو کافی نہیں ہے حا لانکہ حکومت نے امن و امان کی بہتری اور دہشت گردی سے عوام کو بچانے کے لیے تمام پراپرٹی ڈیلروں اور کرایہ پر جائیداد دینے والے مالکان کو اس بات کا پابند بنایا تھا کہ ہر مالک مکان اپنی پراپرٹی کرایہ پردینے سے پہلے کرایہ پر لینے والے کے تما م معلومات قریبی پولیس سٹیشن میں جمع کرائے گا۔ کرایہ دار کی قومی شناختی کارڈ کی کاپی،پرانا اور نیا ریکارڈ بھی فراہم کرینگے تاکہ کسی قسم کی واردات کے بعد گھر چھوڑ جانے کی صورت میں ان کو گرفت میں لایا جا سکے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کرایہ داری نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہر علاقہ کے یونین کونسل سیکرٹری اور تھانے کو ذمہ داری سونپی جائے کہ وہ تما م رہائیشی جگہوں ،پلیٹس اور مکانات کے کوائف اپنے پاس محفوظ رکھیں اور قواعد بنا کر ان پر پوری طرح عمل کرایا جائے تا کہ عوام ہر قسم کی بدامنی سے محفوظ ہوسکیں۔
962 total views, no views today


