اسلام آباد(این این ای) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام کے ایک ہونے تک قرضوں کے دلدل سے نہیں نکل سکتے۔ قوم کے نام اہم پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم قرضوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، باربارکہہ چکا ہوں پچھلےدس سال میں ہمارا قرض 30 ہزار ارب پرآ گیا ہے، جتنا ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں نصف سود میں چلا جاتا ہے اور اب سود کی ادائیگیوں کیلئے قرضے لے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہل میں ساتھ دینے والی ہے، ٹیکس چوری ختم کرنے کے لیے قوم کے تعاون کی ضرورت ہے، جب تک حکومت اور عوام ایک نہیں ہوتے ہم قرضوں کے دلدل سے نہیں نکل سکتے، قوم ٹیکس چوروں کی فکر نہ کرے میں ان چوروں کو نہیں چھوڑنے والا۔
838 total views, 2 views today
Comments