کبل (سوا ت نیوز)تنظیم اساتذہ ضلع سوات کے تحت تحصیل کبل میں عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا۔عید ملن پارٹی میں تنظیم اساتذہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان حمید الحق،نائب صدر صوبہ کے پی کے صادق جان،نگران شعبہ بہبود اساتذہ سید محمد شاہ باچا،تنظیم اساتذہ کے ضلعی ذمہ داران کے علاوہ اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عید ملن پارٹی میں سیکرٹری جنر ل پاکستا ن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد معاشرے کے اصلا ح کا سب سے اہم جز ہے جس پر نسل نو کے عروج و زوال کا انحصار ہوتا ہے۔استاد سے معاشرہ بنتا بھی ہے اور بگڑ تا بھی ہے۔اسلئے استا د کو اسلامی اقدار کے اندر رہ کر اپنے فرائض انجام دینے چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ تنظیم اساتذہ پاکستان، اساتذہ کی واحد ملک گیر تنظیم ہے جو گورنمنٹ سے رجسٹرڈ ہے جو کہ ہر سطح پراساتذہ کی فلاح و بہبود اور طلباء کی روشن مستقبل کیلئے کوشاں ہے۔اس موقع پر تنظیم اساتذہ کے صوبائی و ضلعی ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔
1,378 total views, no views today



