سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، سرکاری لوگ خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کردیں، عوامی مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے، عوام کے لئے مسائل پیداکرنیوالے سرکاری لوگوں کیلئے سوات میں کوئی جگہ نہیں ہے، سواتیوں کے حقوق کے حصول کیلئے آخری حد تک جائیں گے،کسی کو عوامی مفادات پرڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حجرہ مینگورہ میں حلقہ کے لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیااس موقع پر لوگوں نے ان کو انفرادی اوراجتماعی مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیاجس پر ایم پی اے فضل حکیم نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ نئے پاکستان میں عوام اورحکمرانوں کے درمیان کسی قسم کے فاصلے نہیں ہے عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے فرسودہ سیاسی کلچرکو تبدیل کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچرکومتعارف کرکے عوامی نمائندوں کو عوام کی خدمت پر مامورکردیاہے حاکم نہیں خادم بن کر عوام کی خدمت میں فخر محسوس کررہے ہیں، سوات کو سیاحت کا حب بنانا اولین ترجیح ہے، سوات کی ترقی اورخوشحالی کیلئے حکومتی سطح پر انقلابی اقدامات اٹھائی جارہی ہے، ترقی اور خوشحالی کا سفرجاری رہے گا، سوات موٹروے ملاکنڈڈویژن کے عوام کیلئے تحریک انصاف کی طرف سے انمول تحفہ ہے، سوات میں سیاحت کے فروغ میں موٹروے کااہم کرداررہے گا سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھائی جارہی ہے، بہترین حکومتی حکمت عملی کے پیش نظر لاکھوں سیاحوں نے سوات کاسیرکیاہے۔ عید کے دنوں سیاحوں نے سوات کو توجہ کامرکز بنایا، سوات میں نئی سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی غیرمعمولی دلچسپی قابل ستائیش ہے، اور امسال ملک بھرسے سیاحوں کی بڑی تعداد میں سوات آمد اس بات کاثبوت ہے کہ سوات سیاحوں کیلئے ایک پرکشش علاقہ ہے سوات میں سیاحوں کیساتھ بہترین رویہ رکھنے پرسوات پولیس اورسوات انتظامیہ کی کارکردگی قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سوات سمیت پورے صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے تمام تراقدامات اٹھارہی ہے حکومت کی بہترحکمت عملی کی وجہ سے امسال صوبہ خیبرپختونخوا ریکارڈ سیاحوں کی آمد ہوئی۔ انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
1,106 total views, no views today



