کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل شاہ ڈھیرئی پولیس اور جر گہ مشران کے کو ششیں رنگ لے آئیں، ارچالئی میں پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی، فریقین آپس میں بغلگیر، آئندہ کے لئے بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم، فریقین کے مابین تحریری معا ہدہ طے، تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل یونین کونسل ٹال کے علا قہ ارچالئی میں زر گل، با ز گل پسران یا رے اور شیر افضل خان، طو طی خان، سلطان محمد، نواب خان، پسران ماسم خان کے ما بین کئی سالوں سے جائیداد کا تنا زعہ چلا آرہا تھا جس میں چار قیمتی جانیں ضا ئع ہوئے تھے فریقین کے مابین علا قہ مشران نے کا فی جر گے مصلحت کے خا طر کئے تھے مگر اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں مقامی پولیس نے فریقین کے مابین انسداد کاروائی کر تے ہوئے معلوما ت پر معلوم ہوا کہ کسی بھی وقت دونوں فریقین میں مزید خون خرابہ ہو سکتا ہے مقامی پولیس SHOاعتبار خان نے DPOسوات اشفاق انور کے خصو صی ہدایت پر زیر نگرانی SDPO سرکل کبل اکبر شنواری کی قیا دت میں دونوں فریقین کے مابین DRCممبران و علا قہ مشران ظاہر خان، دیدار خان، محمد افضل خان، شیر زمین، محمد سردار، حضور خان، ماسٹر خان زمان، جہانزیب لا لا سر زمین خان اور علماء کرام کی موجودگی میں راز با ز کر کے عرصہ قدیم کی دشمنی دوستی میں بدل دی اس موقع پر مشران علا قہ نے خیبر پختونخواہ پولیس خصو صا ً سوات تحصیل کبل کے پولیس کو اس اقدام پر خراج تحسین پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی پولیس جرائم کے بیخ کنی اور علا قے میں امن و امان کی خا طر اس طرح اقدامات کا سلسلہ جا ری رکھیں گے اس موقع پر عوام نے پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائیں یادرہے کہ اس سے قبل تھانہ شاہ ڈھیرئی کے حدود میں SHOاعتبار خان کے محنت اور کوششوں سے درجنوں چھو ٹے مو ٹے تنازعا ت انتہائی خوش اسلوبی سے حل ہو چکے ہیں۔
1,454 total views, no views today



