بریکوٹ، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مینار پاکستان کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں بریکوٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہو اجس میں ضلعی امیر فضل سبحان ،زون پی کے 81امیرریاض احمد،بریکوٹ امیر ظاہر خان ،عزیز الرحمان امیر کوٹہ ،شیریف خان ،فدا خا ن گران جی نے خطاب کیا جبکہ پارٹی کے تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عہدیداروں اور کارکنو ں نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ موجودہ دور بہت کھٹن ہے موجودہ فرسودہ نظاموں سے نجات حاصل کرنے کے لئے صرف اور صرف اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔قرآن شریف میں صرف نماز،روزہ ،حج و دیگر عبادات کا درس نہیں دیتا بلکہ اس میں بہترین زندگی گذرنے کا مکمل نظام موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا پے درپے پھانسی جاری ہے ان کا یہ گناہ تھا کہ وہ پاکستان کی وحدنیت اور پاکستانی فوج کی حمایت تھی ۔پاکستان سمیت پوری دنیا اور انسانی حقوق کے علمبردار جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے پھانسی پر خاموش ہیں آخر کیوں ؟انہوں نے کہا کہ ہم نیا پاکستان نہیں بلکہ اس پاکستان کی بات کرتے ہیں جس مقصد کے لئے یہ معروض وجود میں آیا تھا جس پر لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے قربانیاں دی ۔وہ پاکستان جہاں پر اسلامی نظام رائج ہو کرپشن ،لوٹ مار اور سفارش کا خاتمہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان میں خواتین کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں تاکہ ہم دنیا کو یہ دکھا سکیں کہ ہماری اصل دین اور ثقافت کیا ہے ۔مینار پاکستان کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے پارٹی عہدیداران اور کارکن ہر شخص کے گھر اوردروازے پر جاکر اس کا پیغام پہچائیں کیونکہ اس جلسے میں روح کی غذا اور سیاسی قوت کا مظاہر ہ کرنا ہو گی
864 total views, no views today


