سوات (سوات نیوز)سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ نے کہا ہے کہ کانجوٹاؤن شپ کے مکینوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ٹاؤن شپ کی ترقی اورمکینوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہیں، عوام کے تعاؤن کے بغیر مسائل پر قابو پاناممکن نہیں، عوام الناس کیلئے میرے دفترکے دروازے کھلے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے صدر کانجوٹاؤن شپ حاجی بخت کرم خان اور سماجی شخصیت نورالامین کی قیادت میں کانجوٹاؤن شپ کے مکینوں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی بخت کرم اور نورالامین نے پراجیکٹ ڈائریکٹرلعل بادشاہ کاشکریہ اداکیاجنہوں نے سیکٹرA میں بجلی ٹرانسفارمرکامسئلہ فوری طورپر حل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کانجو ٹاؤن اورمکینوں کے بہترمفاد کومدنظررکھتے ہوئے ہم حکام کے ساتھ مکمل تعاؤن کریں گے اور اس ٹاؤن شپ کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے پی ڈی اوران کے دیگرعملہ کیساتھ بھرپور تعاؤن کریں گے جس پر پی ڈی لعل بادشاہ نے ان کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ انشاء اللہ باہمی مشاورت کے ذریعے کانجوٹاؤن شپ کے مکینوں کے مسائل حل کریں گے۔
1,101 total views, no views today



