لیڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی سیمی فائنل کی جانب پیش قدمی جاری، پاکستان نے افغانستان کوتین وکٹوں سے شکست دے دی، انتہائی اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی پہلی وکٹ 27 رنز کے مجموعی سکور پر گری، افغانستان کے اوپنر بلے باز گلبدین نائب 15 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، 27 کے مجموعی سکور پر ہی حشمت اللہ کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔انہیں بھی شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔ 57 کے مجموعی سکور پر افغانستان کے تیسرے کھلاڑی رحمت شاہ 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہیں عماد وسیم نے آؤٹ کیا۔ 121 کے مجموعی سکور پر اصغر افغان 42 رنز بنانے کے بعد شاداب کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ 125 پر افغانستان کی پانچویں وکٹ گر گئی، اکرام عماد وسیم کی گیند پر محمد حفیظ کو کیچ تھما بیٹھے انہوں نے 24 رنز بنائے۔ افغانستان کا مجموعی سکور جب 167 پر پہنچا تو محمد نبی 16 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر محمد عامر کو کیچ تھماتے ہوئے پویلین واپس لوٹ گئے۔ 202 کے سکور پر نجیب اللہ زردان 42 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ 210 کے سکور پر افغانستان کی آٹھویں وکٹ راشد خان کی گری، انہوں نے 8 رنز بنائے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فخر زمان نے کیچ تھاما۔ 219 کے مجموعی سکور پر حامد حسن ایک رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ سمیع اللہ شینواری 19 اور مجیب الرحمان 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان نے مقررہ اوورز میں 227 رنز بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے 228 کا ہدف ملا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2,2 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز سے کیا جب فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر مجیب الرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،
1,262 total views, no views today



