سوات(خورشید علی )سوات کے ایک اور پہاڑ میں پر اسرار اگ لگ گئی، اب تک 12 پہاڑوں پر اگ لگ چکی ہے، محکمہ فارسٹ خاموش ، کوئی حل نہیں ، کیا بلین ٹری سونامی میں ہونے والے کرپشن کو چھپانے کیلئے یہ اگ پراسرار طور پر لگائی جارہی ہے، عوام نے خاموشی توڑ دی ، وزیر اعلیٰ اور عمران خان سے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ ۔ریسکیو حکام کے مطابق ایک ماہ سے بھی کم مدت میں سوات کے مختلف پہاڑوں پر پرا سرار اگ لگنے کے واقعات مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں، اگ کو بجھانے کیلئے محکمہ ریسکیو 1122 بروقت اقدامات کررہی ہے ، اج بھی سوات کانجو ٹاون شپ کے پہاڑوں پر اچانک پراسرار اگ لگی اور قیمتی پودوں کو جلا کر راکھ کردیا، ریسکیو 1122 کے پانچ گھنٹوں کی مسلسل اور انتھک محنت کے بعد اگ بجھائی گئی ، اس ایمرجنسی میں 22 اہلکاروں 2 ایمبولیسن اور 2 فائیر بریگیڈ گاڑیوں نے حصہ لیا۔
عوام نے ریسکیو 1122 کے کارکردگی کو سراہا تاہم محکمہ فارسٹ کی خاموشی پر شدید تنقید کی ،عوام نے کہا کہ کیا بلین ٹری سونامی میں مبینہ کرپشن کو ختم کرنے کیلئے یہ پرا سرار اگ لگائی جارہی ہے، عوام نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پراسرار اگ پر سخت ایکشن لیں ، اور محکمہ فارسٹ سمیت دیگر ذمہ دار افراد کیخلاف انکوائری شروع کریں۔
2,226 total views, no views today



