سوات(سوات نیوز)سوات میں ایک ماہ سے بھی قلیل مدت میں اگ نے ہزاروں پودوں کو جلا کر راکھ کردیا، جبکہ ڈیڈک چیئرمین اور خادم اعلیٰ سوات نے منہ پر تالہ لگا دیا ہے، نہ ایکشن لینے کی بات اور نہ ہی انکوائری کی بات ہورہی ہے، ضلع بھر کے مختلف مقامات میں ان پہاڑوں کو اگ لگایا جارہا ہے جہاں پر بلین ٹری سونامی کے پودے لگایئے گئےہیں، ہر روز ایک نہ ایک پہاڑی پر اگ لگ جاتی ہے، تاہم ابھی تک پی ٹی ائی کے ضلعی صدر اور ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا، اب عوام یہ سوال اٹھار ہے کہ ایا فضل حکیم ان پہاڑوں پر اگ لگانے والوں کیخلاف انکوائری اس لئے نہیں کررہے کہ وہ خود اس میں ملوث ہیں، ، ابھی تک کسی ایک بھی واقعہ کی انکوائری کا حکم نہیں دیا گیا ہے ۔
1,552 total views, no views today
Comments



