واشنگٹن(این این ائی) امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور کالعدم جنداللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا نے پاکستان میں دہشت گردی کی علامت کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور کالعدم جیش العدل کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا جب کہ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بی ایل اے کے اثاثوں پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔کالعدم بی ایل اے اور جیش العدل کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا جس کے تحت دونوں تنظیمیں اب دہشت گرد تصور کی جائیں گی جب کہ ان تنظیموں کے تمام تر اثاثہ جات بھی منجمد سمجھے جائیں۔
1,282 total views, no views today
Comments



