سوات(سوات نیوز) دودھ و دہی ایسو سی ایشن ضلع سوات کی حلف برداری، سوات پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،سابقہ ایم این اے مسرت احمد زیب نے نومنتخب کابینہ سے حلف لے لیا، تقریب میں دودو دہی فروشوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے مسرت احمد زیب، سابق امیدوار جلات خان، ڈاکٹر خالد محمود، امیر سلطان،نومنتخب صدر فضل محمد، ڈاکٹر طارق و دیگر نے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ عوام کوصاف و شفاف دودھ اہم ضرورت ہے لہذا عوام کو صاف و شفاف دودھ فراہم کیا جائے اور دودھ میں کیمکلز ملانے سے گریز اور کیمیکلز ملا دودھ والے اپنے برادری میں شامل نہ کریں، مقررین نے کہا کہ احتساب خود سے شروع کرنا چاہیئے اور دودھ فروش و دہی فروش نے خود سے احتساب شروع کرکے عوام کو صاف و معیاری دودھ پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے اور یہ سلسلہ عرصہ دراز سے ہم جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات میں اپنا دودھ کافی مقدار میں موجود ہیں جو لوکل یہاں کے بھینسوں کی ہے جو صحت کیلئے بھی مفید ہے لہذا عوام معیاری دودھ کا انتخاب کریں اور باہر سے ائے ہوئے دودھ نہ خریدیں، انہوں نے کہا کہ کیمیکلز ملا دودھ صحت کیلئے نقصان دہ ہے اس کے نسبت یہاں کے لوکل دودھ صاف و شفاف ہوتا ہے اور صحت کیلئے بھی مفید ہیں لہذا اس کا خیال رکھا جائے اور لوکل دودھ استعمال کریں، اس موقع پر عالم زیب، جمروز، سلیم خان، ڈاکٹر شیر غازی، عبدالجبار، روشن علی تقریب کے اختتام پر نومنتخب کابینہ سے سابقہ ایم این اے مسرت احمد زیب نے حلف لیا جس میں نومنتخب صدر فضل محمد، سینئر نائب صدر حضرت علی، نائب صدر فضل اکبر، نائب صدر دوئم عیسیٰ خان، جنرل سیکرٹری روشن علی، جائنٹ سیکرٹری افتخار، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل حسین، پریس سیکرٹری عمر، فنانس سیکرٹری نعمت خان اور آفس سیکرٹری جاوید علی شامل تھے، آئے ہوئے مہمانوں نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دی۔
1,172 total views, no views today



