سوات(سوات نیوز)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کا مصروف جی ٹی روڈ دوسرے روزبھی بند ہے، سبزی منڈی کی منتقلی کیخلاف تاجر برادری اور سبزی منڈی کے ریڑھی بان احتجاج کررہے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے کل سے سبزی منڈی بند کررکھی ہے جس کیخلاف اڑھتی اور ریڑھی بان احتجاج کررہے ہیں، احتجاج کے دوران مظاہرین شاہدرہ کے مقام پر جی ٹی روڈ بند کررکھی ہے، تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اوڈیگرام کے مقام پر بننے والا سبزی منڈی قبول نہیں کیونکہ وہ بھی جی ٹی روڈ پر بن گئی ہے، جس سے سڑک بند ہوگی جبکہ وہاں پر خرچہ بھی زیادہ ہونگے جبکہ انے جانیوالوں کو بھی پریشانی کا مسئلہ ہورہا ہے ۔
1,638 total views, 2 views today
Comments