کراچی:(این این ائی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میں استعفیٰ نہیں دے رہا، کپتان پی سی بی نے بنایا، وہی ہٹانے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پانچ فتوحات کے باوجود سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کاافسوس ہے،نتائج کی ذمہ داری تمام کھلاڑی قبول کرتے ہیں،پچز کی کنڈیشن کے باعث رن ریٹ بڑھانا مشکل ہوگیاتھا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے بعد ہمارا رن ریٹ گرا جبکہ سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث سیمی فائنل کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ ورلڈکپ میں شکست پر قوم سے معافی مانگیں گے؟
جواب میں سرفراز نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ پانچ میچوں میں اچھا نہیں کھیل سکے لیکن 11 پوائنٹ کے ساتھ واپس آئے ہیں اور مجموعی کارکردگی اتنی بھی بری نہیں ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز نے ٹیم میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوچ مکی آرتھر نے بہت اچھے طریقے سے لوگوں کو سنبھالا۔ حسنین کو ورلڈکپ میں نہ کھلانے کے سوال پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کسی میچ میں ایسی صورتحال نہیں آئی جس میں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے شکست کے بعد میں ٹیم کی ایک میٹنگ بلائی تھی جس میں تمام باتیں کھل کیں اور کھلاڑیوں نے بھی اپنی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم پر سخت وقت تھا اور ہم بھی اتنا ہی پریشان تھے جتنا پوری قوم تھی۔ سرفراز نے کہا کہ ہماری بھی دیگر کی طرح جیتنے گئی تھی، ہمارے پاس صرف محمدحفیظ اور شعیب ملک کےعلاوہ سب جونیئر کھلاڑی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں ہم نے اپنے بہتری کھلاڑی کھلائے لیکن بد قسمتی سے شعیب ملک کو آخری میچ نہیں کھلا پائے۔ بنگلہ دیش کےخلاف 500 رنز کے سوال پر سرفراز نے جواب دیا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ بنائیں گے بلکہ یہ کہا تھا کہ معزہ ہوا تو بنا لیں گے
1,433 total views, no views today



