مینگورہ،پاک فوج کے 66 ایف ایف کے کمانڈر کرنل سکندر حیات نے کہا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے نوجوان صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوتے ہیں ، پاک فوج امن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اور عوام کے فلاح بہبود کے لئے بھی اقدامات اٹھارہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوگرام گراؤنڈ میں زمرد شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطا کرتے ہوئے کیا ، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سوات رائیز وتکے اور خواجہ آباد کرکٹ ٹمیوں کے مابین کھیلا گیا جسمیں سوات رائیز وتکے نے خواجہ آباد کرکٹ ٹیم کو ہراکر ٹورنامنٹ جیت لیا ، مہمان خصوصی کرنل سکنڈر حیات نے ٹورنامنٹ جیتنے والے ٹیم اور پورزیشن ہولڈر ز کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیءں ۔
998 total views, no views today


