اسلام آباد(این این ائی ) وزیراعظم عمران خان نے عدالتوں سے سزا یافتہ افراد کے ٹی وی انٹرویوز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سزا یافتہ شخص کے انٹرویو کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے دور میں اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ نوازشریف کے دور میں غیر ملکی دوروں پر 1421.5 ملین جب کہ آصف زرداری کے دور میں 183.5 ملین روپے خرچ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سزا یافتہ افراد کے ٹی وی انٹریوز پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ان انٹرویوز کو نشر کرنے کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
274 total views, 2 views today