سوات(سوات نیوز)دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ، تحصیل کبل کے گاوں ڈیلے ڈوبنے کا خدشہ ، ریسکیو اور پی ٹی ائی حکومت خاموش ، اپنی مدد اپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع، تفصیلات کے مطابق ضلع سوات میں حالیہ شدید گرمی کی وجہ سے برف تیزی کیساتھ پگھلنے لگی ہے اور دریائے سوات کے بہاو میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، پانی کی سطح او پر انے کی وجہ سے تحصیل کبل کے گاوں ڈیلے میں پانی داخل ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے گاوں زیر اب انے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ،تیز پانی نے قیمتی زرعی اراضی بہا لے گئی جبکہ فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ، مقامی لوگوں کے مطابق مختلف مقامات پر عوام نے دریا کے نزدیک گھروں کو خالی کردیا ہے ، تاہم دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ، ریسکیو اور ممبران اسمبلی نے کوئی ہنگامی اقدامات ابھی تک نہیں اٹھائے ہیں۔ شہروں نے ایمرجنسی بنیادوں پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے
2,016 total views, no views today



