سوات(سوات نیوز)ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ نے ڈی ایس پی لیگل سوات کو ہدایت کی ہے کہ 2014ء میں مٹلتان کالام کے مقام پر شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل افسر علی بیلٹ نمبر 706سے متعلق کمیشن نے اکتوبر 2015ء میں جو تفصیلی فیصلہ سنایا تھااس پر سو فیصد عمل درآمدیقینی بنایا جائے تاکہ پولیس کانسٹیبل آفسر علی کے ورثاء کو انصاف مل سکے اور اس میں مزید تاخیر نہ ہو انہوں نے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق تفصیلی جواب اگلی سماعت میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی یہ ہدایت انہوں نے پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی اجلاس میں کمیشن کے ممبران عبدالمالک،حمیرا شوکت ایڈوکیٹ،رحمدل شاہ،فدا حسین،مظفر حسین،پیر محمد خان اور سہیل سلطان ایڈوکیٹ بھی موجو د تھے اس موقع پرضلع بھر سے پو لیس کے خلا ف عوا می شکا یا ت سنی گئیں اجلا س کے دوران شہریوں نے اپنے نقطۂ نظر کا کھل کر اظہا ر کیا جبکہ غیر حاضر پولیس اہلکاروں وافسران کو آئندہ اجلاس میں حاضر ہونے کی ہدایت بھی کی گئی جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کمیشن کے اجلاسوں میں شہریوں باالخصوص مظلوم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں مظلوم کی دادرسی اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ممبران شہریوں کے مسائل اچھے اخلاق، دیانتداری اور انتھک محنت سے حل کررہے ہیں اور عوام کو اس کے ثمرات بھی براہ راست مل رہے ہیں جو موجودہ پی ٹی آئی حکومت کا شاندار کارنامہ ہے۔
1,059 total views, no views today



