سو ات،ِ سوات مینگورہ سے تعلق رکھنے والے قومی چمپئین انڈر فورٹین عبدالباسط ایشین جونیئر چمپیین شپ جوکہ تھائی لینڈ بنکاک میں منعقدہورہاہے ۔ کے لئے منتخب ہوگئے ہیں اور ان مقابلوں میں شرکت کے لئے بنکاک روانہ ہوچکے ہیں، یہ مقابلے جوکہ 11 نومبر سے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں شروع ہورہی ہے ، اس میں پاکستان سے عبدالباسط جن کا سوات سے تعلق ہے۔ نمائندگی کررہے ہیں، ان مقابلوں میں پاکستان سے انڈر سیونٹین کے لئے بھی تین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں یہ مقابلے جوکہ 15 نومبرتک جاری رہینگے اس میں پاکستان کے علاون ملائشیاء، جاپان ، چین، انڈیا ، تھائی لینڈ اور ایشیاء سے متعدد ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ سوات سے تعلق رکھنے والا عبدالباسط پہلی مرتبہ اس چمپین شپ کے لئے کوالیفائی کرگیاہے اور شرکت کررہاہے۔
876 total views, no views today


