سوات(سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف مینگورہ شہر کے اہم رہنما اور ایم پی اے فضل حکیم کے دست راست نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، خاندانی ذرائع کے مطابق یونین کونسل مکانباغ کے ناظم فضل رابی راجہ نے مبینہ طور پر اختلافات کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ایم پی اے فضل حکیم نے فضل ربی راجہ کو یونین کونسل مکانباغ سے الیکشن کیلئے کھڑا کیا تھا، جس میں انہوں نے فتح بھی حاصل کی تھی ، لیکن گزشتہ چند مہینوں سے اختلافات چلے ارہے ہیں ، جس کی وجہ سے اب فضل ربی راجہ مجبور پارٹی چھوڑنے پر امادہ نظر ارہے ہیں، تاہم ابھی تک انہوں نے فیصلہ نہیں کیا ، ذرائع کے مطابق فضل ربی راجہ دوستوں اور رشتہ داروں سے مشورہ کے بعد حتمی اعلان کرینگے ، جو اگلے دو روز تک متوقع ہے
2,522 total views, 2 views today