سوات(سوات نیو)مینگورہ شہر کے عوام پر اللہ پاک مہربان ہوگیا، صبح ہی صبح بارش نے گرمی کا زور تھوڑ دیا، گرج چمک کیساتھ بارش نے موسم کو خوشگوار کردیا، مینگورہ شہر میں گزشتہ چند ہفتوں سے بارش نہیں ہورہی تھی اور موسم انتہائی گرم ہوگیا تھا، مون سون کی پہلی بارش اج جمعرات کے روز صبح شروع ہوئی ، جس نے موسم کو انتہائی خوشگوار کردیا، جبکہ شہر کے عوام کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل گئی ۔ بارش کے بعد ندی نالے نکل ائے ، اور پانی راستوں اور سڑکوں پر بہنے لگا ، تاہم اس کے باوجود عوام کو بارش نے راحت پہنچائی ، اور چند ہفتوں سے جاری گرمی کی شدت کم ہوگئی ، جبکہ فصلوں پر بھی اچھے اثرات مرتب ہونے لگے
2,158 total views, 2 views today
Comments