لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کر لیا گیا، مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی پریس کانفرنس کیلئے لاہور جارہے تھے انہیں لاہور ٹول پلاز ہ سے گرفتار کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ رہنما احسن اقبا ل نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ٹول پلاز ہ پر روکا گیاتھااور نیب حکام انہیں گرفتار کر کے ساتھ لےگئے ہیں ۔واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی نے نیب میں پیشی سے معذرت کرلی۔
1,748 total views, no views today
Comments



